علی امین سمیت 4رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

علی امین سمیت 4رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

پولیس نے درخواست میں  موقف اختیار کیا کہ ملزم علی امین گنڈاپور ،میاں حماد اظہر ،سعید سندھو اور شہباز احمد تفتیش کے لیے پیش نہیں ہو رہے ملزموں کو تفتیش کے لیے متعدد نوٹسز جاری کیے مگر وہ پیش نہیں ہوئے ۔ عدالت ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کرے ۔عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ اکتوبر کو لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔ ملزموں کے خلاف تھانہ مستی گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں