بھارتی اقدامات کا جواب غیرملکی سفرا کو بھی اعتماد میں لیا گیا

بھارتی اقدامات کا جواب  غیرملکی سفرا کو بھی اعتماد میں لیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت خارجہ نے غیرملکی سفیروں اور سفارتکاروں کو پہلگام حملے کے بعدبھارتی اقدامات کے جواب میں اعتماد میں لیا ۔

چین،سعودیہ، امارات، جرمنی سمیت سفرا کی بڑی تعداد وزارت خارجہ پہنچی ، وزارتِ خارجہ کی سیکر ٹر ی آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں تعینات سفارتی مشنز کے سربراہان اور سفارتکاروں کے گروپ کو بھارت کے غیرقانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر بریفنگ دی ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے نتائج سے آگاہ کیا، انہوں نے پاکستان کیخلاف بھارتی غلط معلومات پر مبنی مہم کو مسترد کرتے کہا کہ ایسے حربے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرینگے ،سیکرٹری خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کو مسترد کیا ۔انہوں نے بھارت کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کی کوششوں کیخلاف بھی خبردار کیا اور کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کی تیاری کا اعادہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں