دریائے راوی میں 3بچے ڈوب کر جاں بحق
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں ایک ہی گھر کے تین بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔
بتایاگیاہے کہ 5نمبر ٹی بندروڈ پر ایک گھر کے تین بچے 6 سالہ نصیب اللہ، 7سالہ امیر حمزہ اور 9 سالہ قدرت اللہ کھیلتے ہوئے دریائے راوی میں ڈوب گئے ۔ ریسکیو1122 نے تینوں بچوں کی لاشیں دریاسے نکال لیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں بچوں کی میتوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔