کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی ، پاک فوج کا موثرجواب

 کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال  انگیزی ، پاک فوج کا موثرجواب

مظفرآباد،چکوٹھی(اے ایف پی ،آئی این پی) آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی سے ملحقہ لائن آف کنٹرول کے وادی لیپا سیکٹر میں پاک بھارت افواج کے درمیان چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی نے غیر ملکی خبر رساں ادارہ کو بتایا کہ وادی لیپا میں جمعرات اور جمعہ کی رات فائرنگ ہوئی، فائرنگ میں شہری آبادی محفوظ رہی۔ زندگی معمول کے مطابق رواں رہی، تعلیمی ادارے بھی کھلے رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں