لاہورہائیکورٹ کے متعددججز کو انتظامی ذمہ داریاں تفویض

لاہورہائیکورٹ کے متعددججز کو انتظامی ذمہ داریاں تفویض

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے متعدد ججز کو مختلف انتظامی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کیس مینجمنٹ سمیت تمام ججز کی انسپکشن جج ہوں گی۔

چیف جسٹس صوبے بھر کی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے معاملات بھی دیکھیں گی ، صوبائی جسٹس کمیٹی اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی چیئرپرسن بھی ہوں گی۔ سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان ہائیکورٹ کی ٹرانسپورٹ کی مرمت کے معاملات دیکھیں گے ، جسٹس شجاعت علی خان صوبائی جسٹس کمیٹی کے بھی ممبر ہوں گے ، جسٹس عابد عزیز شیخ اینٹی کرپشن کورٹس،کمرشل کورٹس ریسرچ سنٹر کے مانیٹرنگ جج ہوں گے ۔ جسٹس صداقت علی خان ماحولیاتی ٹربیونل ،انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹربیونل ،چائلڈ پروٹیکشن کورٹس کے مانیٹرنگ جج ہوں گے ، جسٹس شمس محمود مرزا کسٹم کورٹ،بینکنگ کورٹس، سپیشل کورٹس، جسٹس شہباز رضوی ڈرگ کورٹ، صارف عدالتوں اور جسٹس فیصل زمان خان لائیو سٹاک ٹربیونل ،ایل ڈٰی اے ٹربیونل،لیبر کورٹس ،اے ٹی سی کورٹ کے مانیٹرنگ جج ہوں گے ۔

دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ کے 28 ججز کو مختلف اضلاع کا انسپکشن جج تعینات کردیا گیا، جسٹس عابد عزیز شیخ راولپنڈی ،جسٹس صداقت علی خان سرگودھا ، جسٹس شہباز رضوی گوجرانوالہ ،جسٹس فیصل زمان ملتان، جسٹس مسعود عابد نقوی فیصل آباد ،جسٹس مرزا وقاص رؤف ساہیوال، جسٹس اقبال شیخوپورہ اور جھنگ، جسٹس شہرام سرور بہاولپور اور اوکاڑٰہ ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی بہاولنگر ، جسٹس اسجد جاوید گھرال اٹک، جسٹس طارق سلیم شیخ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جسٹس جواد حسن منڈی بہاؤالدین ،جسٹس مزمل اختر شبیر خانیوال، جسٹس فاروق حیدر قصور اور جہلم، جسٹس وحید خان حافظ آباد اور ننکانہ صاحب، جسٹس رسال حسن نارووال، جسٹس عاصم حفیظ پاکپتن ، جسٹس صادق محمد رحیم یار خان،جسٹس احمد ندیم ارشد بھکر، میانوالی، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ، جسٹس طارق ندیم لودھراں ،جسٹس امجد رفیق راجن پور، جسٹس عابد حسین چٹھہ چکوال اور خوشاب، جسٹس انوار حسین وہاڑی ،جسٹس علی ضیا باجوہ گجرات، جسٹس سلطان تنویر احمد سیالکوٹ کے انسپکشن جج مقرر کئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ کے 18 ججز کو پنجاب کی 20سے زائد یونیورسٹیز کے ممبر سینڈیکیٹ ، بورڈ آف گورنرز اور بورڈ آف ٹرسٹیز مقرر کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم پنجاب یونیورسٹی ،جسٹس عابد عزیر شیخ یونیورسٹی آف ایجوکیشن ،جسٹس صداقت علی خان پیر مہر علی شاہ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی ،جسٹس شمس محمود مرزا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ،جسٹس شہباز علی رضوی بہائولدین زکریا یونیورسٹی ،جسٹس فیصل زمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ،جسٹس شہرام سرور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ،جسٹس جواد احسن کنیئرڈ کالج فارویمن ،جسٹس وحید خان فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی ،جسٹس طارق ندیم نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان ،جسٹس عابد حسین یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی ٹیکسلا ،جسٹس علی ضیا باجوہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد جبکہ جسٹس عبہرگل لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کی ممبر ہوں گی۔اسی طرح جسٹس شہرام سرور، جسٹس عابد مسعود نقوی یونیورسٹی لا کالج کے سینڈیکیٹ کے ممبرز مقررکئے گئے ہیں۔جسٹس شاہد کریم لمز یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹی کے ممبرمقرر کئے گئے ہیں۔جسٹس چودھری اقبال اور جسٹس رسال حسین سید ڈیپارٹمنٹ آف لاگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے ممبرز بورڈ آف سٹڈیز ہونگے ۔جسٹس فاروق حیدر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے ممبرزبورڈ آف گورنر مقرر کئے گئے ہیں،جسٹس عاصم حفیظ نیشنل کالج آف آرٹس کے ممبر بورڈ آف گورنر مقرر کئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں