شادی ہال میں فائرنگ، نوٹ لوٹتا نوجوان جاں بحق

شادی ہال میں فائرنگ، نوٹ لوٹتا نوجوان جاں بحق

وزیرآباد(نامہ نگار)مقامی میرج ہال میں گولی چل گئی، بارات میں رقم لوٹنے کی کوشش کرتا 28 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

وزیرآباد کے علاقہ دھونکل موڑ کے قریب جی ٹی روڈ پر واقع میرج ہال میں 28 سالہ فخر زیب شادی کے موقع پر پیسے لوٹنے کی کوشش میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا، فخر زیب مقامی انڈسٹری میں پریشر ککر پلانٹ کا کاریگر تھا اور5بچوں کا باپ بتایا گیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متوفی فخر میرج ہال کی چھت پر شادی میں نچھاور کئے جانیوالے کرنسی نوٹ لوٹ رہا تھا کہ اچانک گولی اسے آ لگی۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد میرج ہال کا گارڈ موقع سے غائب ہے ، متوفی کے اہلخانہ نے لاش کو4گھنٹے تک احتجاجاً جائے وقوعہ سے نہ اٹھایا اور گارڈ کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔ بعد ازاں پولیس کی یقین دہانی پر ورثا نے لاش کو سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں