آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں سپلائی بند کرنیکی دھمکی دیدی

آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے ملک  بھر میں سپلائی بند کرنیکی دھمکی دیدی

کراچی (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر شمس شاہوانی نے وکلا کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 کراچی سے لے کر سندھ پنجاب کے بارڈر تک پٹرول اور ڈیزل کی ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، سڑکیں بند ہونے کے باعث تمام صوبوں میں پٹرول ڈیزل کا بحران شروع ہو چکا ہے، وفاق اس مسئلے کو حل اور ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کرے۔ حکومت اس مسئلے کو سنجیدہ لے کر حل کرے اگر ایسا نہ ہوا تو اگلے 72 گھنٹوں میں پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کر دیں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی سے لے کر سندھ پنجاب بارڈر تک پاک فوج اور رینجرز کو تعینات کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں