گوادر بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے گوادر میں بم دھماکا سے 2 افراد جاں بحق ، ایک زخمی ہوگیا۔
دھماکا مسکان چوک قبرستان کے باہرایک گاڑی کے قریب ہوا۔دھماکے کے باعث گاڑی میں سوار 2افراد سلمان اور محمد نواز موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کی شناخت شاہ نظر کے نام سے ہوئی۔