سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کا بچگانہ اقدام، عطا تارڑ کی غیرملکی میڈیا کو بریفنگ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ سوچی سمجھی بھارتی سازش تھی، یہ واقعہ مغربی سرحد پر دہشت گردوں کیخلاف ہماری کامیابیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔۔۔
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پکڑا جو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا، بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کر نا بچگانہ اقدام ہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 90ہزار جانیں قربان کیں اور اس جنگ میں پاکستانی معیشت کو کھربوں ڈالر کا نقصان ہوا ۔ غیرملکی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ ہمیں سب سے پہلے یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست ہیں، اس جنگ میں ہماری فورسز، پولیس، ایجنسیوں اور عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ہم آج بھی ان دہشت گردوں، فنتہ الخوارج سے نبرد آزما ہیں، عطاتارڑ نے کہاکہ ہم فتنہ الخوارج کے مقابلے کے ذریعے دنیا میں امن کے فروغ کا عمل جاری رکھیں گے۔