لاہور ہائیکورٹ کا 5 مئی سے 5 جولائی تک کا ججز روسٹر جاری

لاہور(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد 5 مئی سے 5 جولائی تک ججز روسٹر جاری کردیا گیا، پرنسپل سیٹ پر 12 ڈویژن بینچ اور 26 سنگل بینچ سماعت کرینگے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نمبر ایک تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل بینچ سول نوعیت کے کیسز سنے گا۔ ڈویژن بینچ نمبر تین میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس عابد حسین چٹھہ ، ڈویژن بینچ نمبر چار میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ ، ڈویژن بینچ نمبر 5 میں جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس خالد اسحاق ، ڈویژن بینچ نمبر 6 میں جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی ، ڈویژن بینچ نمبر 7 میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس انوار حسین ، ڈویژن بینچ نمبر 8 میں جسٹس چودھری اقبال اور جسٹس وقار حیدر اعوان، ڈویژن بینچ نمبر 9 میں جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس وحید خان، ڈویژن بینچ نمبر 10 میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ ،ڈویژن بینچ 11 میں جسٹس طارق ندیم اور جسٹس جواد ظفر، ڈویژن بینچ نمبر 12 میں جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس حسن نواز مخدوم شامل ہیں، ڈویژن بینچ میں تمام 24 ججز سنگل بینچ کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے ، جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس محمد رضا قریشی صرف سنگل بینچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔