ایل او سی:پاک فوج نے 2بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مارگرائے

ایل او سی:پاک فوج نے 2بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مارگرائے

راولپنڈی (دنیا نیوز)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پرایک ہی روز 2 بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام بناتے ہوئے مار گرائے ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے  جاسوسی کرنے کی کوشش کی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں بھارتی فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا۔بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی کر رہا تھا، مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر Phantom-4 ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ وارانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کیلئے ہر دم تیار ہے ، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں