آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاکستانی افواج کی دھاک بٹھا دی :حمزہ شہباز

لاہور(اے پی پی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ہر مشکل وقت سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔۔۔
پاکستان کی عظیم کامیابی پر خدائے بزرگ و برتر کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں، آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستان کی مسلح افواج کی پوری دنیا میں دھاک بٹھا دی ۔ گزشتہ روز پاک بھارت جنگ بندی پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے تاریخی دفاع اور دلیر کمان کرنے پر سپہ سالار خصوصی تحسین کے مستحق ہیں ۔