منی لانڈرنگ کیس:راسخ الٰہی کو بریت کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کی ہدایت

منی لانڈرنگ کیس:راسخ الٰہی  کو بریت کیلئے ٹرائل کورٹ  سے رجوع کی ہدایت

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب چودھر ی پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ مقدمہ کے اخراج کی دائر درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزاروں کو مقدمے سے بریت کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت عالیہ نے ٹرائل کورٹ کوٹرائل سے قبل بریت کی درخواست کافیصلہ کرنے کاحکم دے دیا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق ندیم نے راسخ الٰہی اور شریک ملزموں کی درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ ایف آئی اے نے درخواست گزاروں کیخلاف بلاجواز مقدمہ درج کیا، لہذا عدالت بے بنیاد درج مقدمہ کو خارج کرنے کا حکم دے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں