بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں کی سماعت کرنیوالے جسٹس شہباز رضوی کو ملتان بینچ بھجوادیا گیا
لاہور (محمداشفاق سے )بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں کی سماعت کرنے والے جسٹس شہباز رضوی کو ملتان بینچ بھجوادیا گیا جسٹس شہباز رضوی کی درخواست پر ان کو ملتان بینچ بھجوایا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا 5واں ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا گیا جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعت کرنے والے دورکنی بینچ کے سربراہ جسٹس شہباز رضوی 29مئی سے 16جون تک ملتان بینچ میں کیسز کی سماعت کریں گے جسٹس شہباز رضوی کی والدہ کا چند روز قبل انتقال ہوگیا تھا والدہ کے انتقال کے بعد جسٹس شہباز رضوی کی اپنی آبائی گھر یہ پہلے عید ہوگی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس شہباز رضوی کی درخواست پر ان کو ملتان بینچ بھجوایا گیا جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں یہی دو رکنی بینچ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعت کرے گا ۔