متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں روپے ،قیمتی اشیا سے محروم

متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں روپے ،قیمتی اشیا سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات ،موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 40لاکھ سے زائد نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں،پولیس نے غیاث کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ندیم سے 4لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل ، یکی گیٹ میں بابر سے 1لاکھ روپے اور موبائل ، فیکٹری ایریا میں ندیم سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل ،فیصل ٹاؤن میں جمشید سے 3لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل ، بادامی باغ میں یونس سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل ،گڑھی شاہو میں حاجی سخاوت سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل ،اچھرہ میں ادریس سے 1لاکھ15ہزار روپے اور موبائل ،ستوکتلہ میں ممتاز سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ہنجروال،فیصل ٹاؤن اور مصطفی آباد سے گاڑیاں جبکہ مزنگ، لوئرمال اور نصیر آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں