آڈیولیک :علی امین کے وارنٹ گرفتاری برقرار،فردجرم موخر

آڈیولیک :علی امین کے وارنٹ  گرفتاری برقرار،فردجرم موخر

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصرمن اللہ نے آڈیو لیک کیس میں طلبی کے باوجود مسلسل غیرحاضری پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پورکے وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی موخرکردی۔

سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور پھر غیر حاضررہے جبکہ شریک ملزم اسد فاروق خان عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے ایس ایچ او کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے کی ہدایت کی اور کہا وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے کی صورت میں ایس ایچ او عدالت میں پیش ہوکر وضاحت دیگا،عدالت نے سماعت  19 جولائی تک ملتوی کردی۔آئندہ تاریخ پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، علی امین گنڈا پور اور اسد فاروق خان کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں