پی ٹی آئی کو مینار پاکستان جلسہ کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر ریکارڈ طلب

 پی ٹی آئی کو مینار پاکستان جلسہ کی  اجازت نہ دینے پر توہین عدالت  کی درخواست پر ریکارڈ طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسہ کی اجازت نہ دینے پر ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر ریکارڈ طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدرنے سماعت کی،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی نے ڈی سی لاہور کا جواب جمع کروایا،پی ٹی آئی رہنما اکمل باری کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے دلائل دئیے  کہ پی ٹی آئی نے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسہ کی اجازت کے لئے ڈی سی سے رجوع کیا،ڈی سی لاہور درخواست پر فیصلہ نہیں کر رہے تھے ، عدالت سے رجوع کرنے پر ڈی سی لاہور نے درخواست مسترد کردی،آئین کے تحت پرامن احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے ،عدالت ڈی سی لاہور کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں