فوڈ سکیورٹی کے 15منصوبے ، 4 ارب 25 کروڑ مختص

فوڈ سکیورٹی کے 15منصوبے ، 4 ارب 25 کروڑ مختص

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی حکومت نے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈو یژن کے 10 جاری اور5 نئے منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر چار ارب پچیس کروڑ مختص کئے ہیں۔

 پی ایس ڈی پی کے اعدادوشمارکے مطابق خضدار، تربت اور لاہور میں سیڈ سرٹیفکیشن لیبارٹری کے قیام کے لئے تین کروڑ روپے ، نیشنل سیڈ انہانسمنٹ پروگرام کے لئے پچاس کروڑ ، ملک کے بارانی علاقوں میں کاشتکاری کے فروغ کے لئے اٹھاون کروڑ پچپن لاکھ ، زیتو ن کی کمرشل بنیادوں پر کاشت کو فروغ دینے کے منصوبے کے لئے اٹھاون کروڑ ، آلوکی پیداوار میں اضافے کے لئے پاکستان کوریا جوائنٹ وینچر پروگرام کے لئے تین کروڑ پچاس لاکھ، ، نیشنل ریفارمز پروگرام کے تحت استعداد بڑھانے کے منصوبے کے لئے پانچ کروڑ ، وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے پراجیکٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ یونٹ کے لئے پندرہ کروڑ ، جانوروں کی بیماریوں کے تدارک کے منصوبے کے لئے اسی کروڑ ، قومی سطح پر زرعی پیداوار بڑھانے کے منصوبے کے لئے پینتالیس کروڑ روپے جبکہ پاکستان ماڈل ایگرکلچر ریسرچ سنٹر کے قیام کے لئے دس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں