پنجاب ایک جماعت کی جاگیر ، یہ تاثرختم کرنا ہوگا:شرجیل میمن

پنجاب ایک جماعت کی جاگیر ، یہ تاثرختم کرنا ہوگا:شرجیل میمن

کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یہ تاثر ختم کرنا ہوگا کہ پنجاب کسی ایک جماعت کی جاگیر ہے، موجودہ پنجاب حکومت کے رویہ متکبرانہ اور اس کی سیاست حق تلفیوں پر مبنی ہے، پنجاب حکومت نفرت اور تقسیم در تقسیم کی سیاست کو ہوا دینے لگی ہے جو افسوسناک امر ہے۔

ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہم نے بلدیاتی اداروں کی بات کرکے کیا غلط کہا؟ کیا بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ آئین کے خلاف ہے یا پھر پنجاب میں عوام کو ان کا بنیادی حق دلانا جرم ہے ؟انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک وفاقی جماعت ہے اور ہم صرف سندھ تک محدود نہیں، پنجاب میں ہماری بھرپور سیاسی موجودگی ہے ، ہمارے کارکن آج بھی گلی محلوں میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت، مقامی حکومتوں اور عوامی نمائندگی کی بات کی ہے ۔ پنجاب میں بلدیاتی ادارے فعال نہیں، نچلی سطح پر کوئی جوابدہ نظام موجود نہیں تو ہم خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھ سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی نظام کی بحالی، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی عوام کا حق ہے ، پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کرتی رہے گی اور ہم پنجاب کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں