سپیکرپنجاب اسمبلی سے امریکی ناظم الامور ، قونصل جنرل کی ملاقات

لاہور (سیاسی نمائندہ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے امریکا کی ناظم الامور نٹالی اے بیکر (Natalie A. Baker) اور امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز (Kristin Hawkins) نے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی۔
جس میں پاک امریکا تعلقات، علاقائی امن، موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ، تعلیمی تعاون اور دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں ۔امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے اور جمہوری اداروں و پارلیمانی تبادلوں میں تعاون جاری رکھے گا۔