پی ٹی آئی میں نہیں جارہا

پی ٹی آئی میں نہیں جارہا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پی ٹی آئی میں جانے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں نہیں جارہا، مجھے نہیں معلوم کون یہ افواہیں اڑاتا ہے ، کچھ ن لیگ اور کچھ پی ٹی آئی والے افواہیں پھیلاتے ہوں گے ۔

 افواہیں پھیلنے کے بعد مجھ سے ن لیگ کے دوست رابطہ کرتے ہیں اور پی ٹی آئی میں جانے سے روکتے ہیں ان سے پھر کہتا ہوں مجھے واپس پارٹی میں لے لیں لیکن وہ دوست کہتے ہیں کہ ن لیگ میں واپسی کے دروازے بند ہیں، میں دوستوں کو کہتا ہوں کہ آپ چاہتے ہیں میں سیاست نہ کروں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ ریلیاں جلسے کرتی تھی رہنما سخت بیانات بھی دیتے تھے لیکن ان کے جلسے کو کبھی پولیس نے نہیں روکا، پشاور سے بیانات آتے ہیں اور چھاپے لاہور، کراچی میں پڑتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں