اس بار ہم کچھ نیا کریں گے

اس بار ہم کچھ نیا کریں گے

اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس بار ہم کچھ نیا اور مختلف کریں گے ، جس کا مقصد اور ہدف عمران خان کی رہائی ہوگا۔

ہمیشہ بات چیت کو اہمیت دی لیکن حکومت با اختیار نہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نہ کسی کے خوف اور نہ لالچ میں آئیں گے ، اس دفعہ ہم کچھ نیا اور مختلف کریں گے جس کا مقصد اور ہدف عمران خان کی رہائی ہوگا، اس حوالے سے احتجاجی تحریک کا پلان جی ڈی اے ، محمود اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی کے سامنے رکھا ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی سے اس کی منظوری کے بعد تحریک کا باقاعدہ آغاز ہوگا جس کا پہلا اور بڑا ہدف عمران خان کی رہائی ہوگا، کوشش کریں گے کہ حالات کو سامنے رکھتے ہوئے احتجاج کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں