بلال ہاشم سی ای او پنجاب کیٹل مینجمنٹ مارکیٹ کمپنی تعینات

 بلال ہاشم سی ای او پنجاب کیٹل مینجمنٹ مارکیٹ کمپنی تعینات

لاہور(اپنے نامہ نگارسے )پنجاب حکومت نے کئی افسروں کے تقرروتبادلے کردئیے ۔سی ای او پنجاب کیٹل مینجمنٹ مارکیٹ کمپنی تاثیر احمد کو عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

جبکہ بلال ہاشم کو سی ای او پنجاب کیٹل مینجمنٹ مارکیٹ کمپنی تعینات کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کو ڈپٹی کمشنر گجرات کا اضافی چارج دیدیا گیا ۔ سی ای او پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی محمدعثمان کو ہٹاکر محمد ذیشان حنیف کو ذمہ داری سونپ دی گئی ۔ پروگرام ڈائریکٹر پی آئی سی آئی آئی پی حمزہ سالک کو عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ عمرجاوید کو تعینات کردیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں