آئی ایم ایف کا 344ارب کی گرانٹس کے اجرا پر تحفظا ت کا اظہار

آئی ایم ایف کا 344ارب کی  گرانٹس کے اجرا پر تحفظا ت کا اظہار

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کی جانب سے بغیر منظوری 344 ارب 64 کروڑ روپے گرانٹس کے اجرا پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 344 ارب 64 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات کیے ،ان اضافی اخراجات کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی سے رجوع کر لیا گیا۔سب سے بڑی گرانٹ 115 ارب روپے بجلی کے شعبے میں آئی پی پیز کو دی گئی، دفاعی اخراجات کیلئے 59 ارب روپے سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری لی جائے گی۔ ارکانِ پارلیمنٹ کی سکیموں کیلئے 7 ارب روپے جاری کیے گئے ، ایف بی آر کو مختلف مد میں 6 ارب روپے کی گرانٹس دی گئیں۔ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ، وزارت داخلہ سمیت دیگرمحکموں کے اخراجات بھی شامل ہیں۔دوسری جانب آئی ایم ایف نے بغیر منظوری گرانٹس کے اجرا پر تحفظات کا اظہار کردیا، آئی ایم ایف حکام نے قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر اخراجات معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں