محکمہ ایکسائز پنجاب کا 50ارب روپے ریکوری کا ہدف مکمل

محکمہ ایکسائز پنجاب کا 50ارب  روپے ریکوری کا ہدف مکمل

لاہور(خبر نگار)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار 50 ارب روپے کا ہدف کامیابی سے مکمل کر لیا ،سالانہ بنیادوں پر ٹیکس وصولیوں میں 30 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔

ڈی جی ایکسائز محمد عمر شیر کی زیر صدارت ڈائریکٹرز کانفرنس میں بتایاگیاکہ اب تک 50 ارب 60 کروڑ روپے کی ریکارڈ ریکوری مکمل ہو چکی ہے جبکہ رواں مالی سال کے آخر تک 55 ارب روپے کا نیا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے ۔ ریونیو ریکوری میں ہونے والا یہ ریکارڈ اضافہ محکمہ کی مؤثر پالیسی، جدید ڈیجیٹل ٹولز، ٹیم ورک اور شفاف حکمت عملی کا نتیجہ ہے ۔ ڈی جی محمد عمر شیر نے تمام ملازمین کی چھٹیاں 30 جون تک منسوخ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے تاکہ فیلڈکی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں اور ٹارگٹ کا حصول ممکن بنایا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں