اسرائیل کو لگام نہ ڈالی تو دنیا کا امن خطرے میں،حمزہ شہباز
لاہور (این این آئی)مسلم لیگ ن کے نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کیخلاف صیہونی ریاست کی کھلی جارحیت عالمی قوانین کو ردی بنانے کے مترادف ہے۔
اسرائیل کو لگام نہ ڈالی گئی تو دنیا کا امن مجموعی طور پر خطرے میں پڑ جائے گا۔ حمزہ شہباز نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہودی ریاست کے ہاتھ غزہ کے مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،اس مشکل اور کٹھن گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں ایرانی اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔