ملیر جیل سے قیدیوں کافرار محکمہ جیل پنجاب میں اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی

ملیر جیل سے قیدیوں کافرار محکمہ جیل پنجاب میں اہلکاروں  کی چھٹیوں پر پابندی

لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پابندی کا فیصلہ ملیر کراچی جیل سے 216 قیدیوں کے فرار کے تناظر میں کیا گیا۔ قیدیوں کے فرار کی بڑی وجہ اہم مقامات پر جیل وارڈرز تعینات نہ ہونا بھی قرار دیا گیا۔ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کو 1040 وارڈر،151 ہیڈوارڈراور 94 چیف وارڈرز کی کمی کا سامنا ہے ، کم نفری پراہلکاروں کو صرف میڈیکل یا شادی پر چھٹی دی جائیگی ۔ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر جیل خانہ جات نے چھٹیوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں