نوشہرہ، تحریک انصاف کے رہنما کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

نوشہرہ(آن لائن)نوشہرہ چراٹ کے نواحی علاقے سپین خاک میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما محمد اسرار کو فون آیا اور وہ گھر سے نکلا تو نامعلوم مسلح افراد نے اس کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، ملزم فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق مقتول کے موبائل کا ڈیٹا اور فون ریکارڈ حاصل کرلیاگیاہے ۔جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔