حجاز مقدس سے اب تک 16413 حجاج کی وطن واپسی

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) فریضہ حج کی ادائیگی سے حجاز مقدس سے 14جون تک 11 ہزار 418 حجاج کرام وطن واپس پہنچے جبکہ اتوار کو 20 پروازوں کے ذریعے مزید 4 ہزار 995 حجاج وطن پہنچے۔۔۔
اسلام آباد اور لاہور میں 6، 6، کراچی میں 4، ملتان 3جبکہ کوئٹہ میں ایک حج پرواز اتری ، قومی ایئر لائن پی آئی اے کی 8، سعودی ایئرلائن 5، ایئر بلیو 4، ایئر سیال 2جبکہ سیرین ایئر کی پرواز وطن واپس پہنچی۔ عالمی سطح پر فضائی ٹریفک میں تعطل کے باوجود حج فلائٹ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔