شنگھائی تعاون تنظیم ،انڈیا نے ایران کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا

اسلام آباد(این این آئی)شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن انڈیا نے ایران کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا،شنگھائی تعاون تنظیم نے واضح طور پر اسرائیل کی غیر قانونی جارحیت کی مذمت کی۔۔۔
لیکن بھارت نے اپنے علاقائی اتحادیوں کے اجتماعی موقف سے الگ ہو کر خودغرضی کا ثبوت دیا۔سوائے بھارت کے ایس سی اوکے تمام رکن ممالک نے ایران کی حمایت کی ۔ مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل کے حملے کوبین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی اور علاقائی و عالمی امن کیلئے خطرہ قراردیاگیا۔اعلامیے میں شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے اور عام شہریوں کی ہلاکت پر تشویش ظاہر کی گئی اورسیاسی و سفارتی حل پر زور دیتے ہوئے فوجی کارروائیوں کی مخالفت کی گئی- بھارت نے ایس سی اوکی یکجہتی کو توڑ دیا اور مشترکہ اعلامیہ سے ہٹ کر منافقانہ بیان دیا۔اس نے ایس سی اوکے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے علیحدہ اور نرم لہجے میں ایک بیان جاری کیا جس میں اسرائیل کی مذمت تک نہ کی گئی۔