بجٹ بوگس ،مہنگائی 110 سے 125 فیصد تک بڑھ گئی،عمرایوب

اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں) اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا ہے کہ ہم کہہ رہے تھے یہ ایک بوگس بجٹ ہے وہ ثابت ہورہا ہے ’مہنگائی 110 سے 125 فیصد تک بڑھ گئی ہے ’میں نے پارلیمنٹ کے فلور پر حکومت کو چیلنج دیا کہ مارکیٹ میں کریانہ سٹور پر بیٹھتے ہیں اور قیمتیں دیکھتے ہیں۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی کارکردگی ہے کہ ستر سال سے کبھی اتنا کم ریونیو اکٹھا نہیں کیا گیا ’کہتے ہیں معیشت بہتر ہوگئی ہے ، کیسے ہوئی ہے یہ نہیں بتا رہے ’ ٹیکس صرف تنخواہ دار طبقے سے جمع کیا گیا ’تنخواہوں سے پیسے کاٹنے کے بعد اشیا ئے خورونوش پر بھی ٹیکس لگا رہے ہیں ۔یہاں تیمورسلیم جھگڑا کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ فنانس کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ کو کہا کہ آپ کا بجٹ ڈاکومنٹس بوگس ہیں ’دنیا میں دس کروڑ بیرل تیل کا استعمال ہوتا ہے جس میں سے چالیس سے 45 لاکھ بیرل تیل ایران سے حاصل کیا جاتا ہے ’دنیا میں تیل کا ذخیرہ 13 دن کا موجود ہوگا ’پٹرول 64 ڈالر فی بیرل سے 75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ،تیل اور ڈالر کے ریٹ بڑھنے سے بجٹ ہی آؤٹ ہوگیا ہے ’آپ لوگ پھر سے تیار ہو جائیں ان ڈائرکٹ ٹیکس لگنے والا ہے ’۔اس وقت بجٹ میں 6 ہزار ایک سو ارب کا خسارہ مقامی بینکوں سے ادھار لے کر پورا کریں گے ۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزیر خزانہ کی کارکردگی ہے کہ ستر سال سے کبھی اتنا کم ریو نیو اکٹھا نہیں کیا گیا ’کہتے ہیں معیشت بہتر ہوگئی ہے ، کیسے ہوئی ہے یہ نہیں بتا رہے ’ ٹیکس صرف تنخواہ دار طبقے سے جمع کیا گیا ’تنخواہوں سے پیسے کاٹنے کے بعد اشیا ئے خورونوش پر بھی ٹیکس لگا رہے ہیں ۔اس بجٹ کے بعد بھی یہ ٹیکس یہاں رکنے والا نہیں ہے ان کو بڑھانا پڑے گا ۔