سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچز کی مدت پرغورکیلئے جوڈیشل کمیشن کااجلاس کل طلب
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس(کل)جمعرات کو طلب کرلیا۔
جس میں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنیچز کی مدت پر غور ہوگا،جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جمعرات کو دوپہر ڈھائی بجے سپریم کورٹ عمارت میں ہوگا۔جوڈیشل کمیشن اجلاس میں تمام اراکین کو شرکت کی درخواست کی گئی ہے ۔