47نامور سائنس دانوں ، انجینئرز،افسروں کو سول ایوارڈز

 47نامور سائنس دانوں ، انجینئرز،افسروں کو سول ایوارڈز

راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدرمملکت کی جانب سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے تحت کام کرنے والے 47نامور سائنس دانوں ، انجینئرز اور افسران کو ان کی شاندار خدمات پر مختلف سول ایوارڈز سے نوازا ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق اس حوالے سے چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں تقریب منعقد کی گئی۔مجموعی طور پر 47 افسران نے ایوارڈ حاصل کیے ۔ ان میں سے 10 افسران کو ستارہ امتیاز، 21 افسران کو صدارتی ایوارڈ برائے پرائیڈ آف پرفارمنس اور 16 افسران کو تمغہ امتیاز سے نواز ا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں