اے سی شاہ پور زوہیب شفیع کا اپنے تبادلے پر الوداعی تقریب سے خطاب
لاہور(سپیشل رپورٹر،کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان جبکہ مزاحمت پر ڈاکوؤ ں کی فائرنگ سے 55سالہ شہری جاں بحق ہوگیا۔
چوہنگ میں نثار سے 1 لاکھ 30ہزار و موبائل،قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں ضیا سے 1لاکھ 25ہزار وموبائل،بادامی باغ میں وقاص سے 1لاکھ 20ہزار وموبائل ،ٹاؤن شپ میں صابر سے 1 لاکھ 15 ہزار وموبائل،فیکٹری ایریا میں ایوب سے 1 لاکھ روپے ، موبائلودیگر سامان لوٹ لیا گیا، مغلپورہ ،گرین ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ اسلامپورہ ،نشترکالونی اور لٹن روڈ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ روڈ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے نجی بینک سے 17لاکھ روپے لیکر نکلنے والے آڑھت کے منشی 55سالہ قاری افتخار سے رقم لوٹنے کی کوشش ،اس نے مزاحمت کی تو ملزموں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا ،ملزم رقم لوٹے بغیر فرار ہو گئے ۔