قصور:خاتون کی زہرپی کر خودکشی نشئی کی فائرنگ ،بھائی بہن زخمی

قصور(خبرنگار)قصور کے نواحی علاقے تانگڑیاں میں خاتون نے خودکشی کرلی ۔
بتایاگیاہے کہ الفت خاتون نے گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہوکر گھر میں پڑی گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ نواحی گاؤں رتی پنڈی میں نشے کے عادی عثمان کو دیر سے گھر آنے پر اس کے بھائی اویس نے ڈانٹ دیا جس پرعثمان نے بھائی پر فائرنگ کردی جس سے اویس اوربہن لائبہ شدیدزخمی ہوگئے ،دونوں کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کردیاگیا۔