چوری کی کوشش کے دوران سیڑھی2 ٹرینوں سے ٹکرا گئی ،17مسافر زخمی

چوری کی کوشش کے دوران سیڑھی2  ٹرینوں سے ٹکرا گئی ،17مسافر زخمی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)محسن وال ریلوے سٹیشن پر چوری کی کوشش کے دوران ٹیڑھی ہونیوالی سیڑھی2 ٹرینوں سے ٹکرا گئی ،17 مسافر زخمی ہو گئے ۔

 محسن وال ریلوے سٹیشن کئی سال قبل بند کردیا گیا تھا جس کے بعد سامان کی چوری معمول بن گئی ،گزشتہ روز سگنل کے ساتھ لگی آہنی سیڑھی کو چوری کرنے کی کوشش کی گئی ، سیڑھی علیحدہ تو نہ ہوسکی مگرٹیڑھی ہو گئی ،فجر کے وقت عوامی ایکسپریس گزری تو کھڑکیوں کے ساتھ سوئے مسافروں کے ہاتھ چہرے کو بری طرح متاثر کیا جس پرمسافروں نے چیخ وپکار شروع کردی بعد ازاں موسی ٰ پاک گزری تو اس کے مسافروں کا بھی یہی حال ہوا،سٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی ٹیمیں میاں چنوں کی طرف روانہ کی گئیں تو صورتحال کا علم ہوا ، زخمیوں میں خواتین، بزرگ اور نوجوان شامل ہیں ،متعدد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں