پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شیخوپورہ کے افسروں سے 2ارب وصول
لاہور(اپنے نامہ نگار سے )نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق میگا کرپشن سکینڈل میں نیب لاہور کی رواں سال کی بڑی ریکوری کی گئی ۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، شیخوپورہ کے افسروں اور اہلکاروں کیخلاف کرپشن تحقیقات میں 2 ارب وصول کر لئے گئے ۔
نیب اعلامیے کے مطابق ڈی جی نیب لاہور غلام صفدر شاہ نے ابتک برآمد شدہ رقم کا چیک سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب کے نمائندے ڈائریکٹر کے حوالے کیا۔ نیب میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس شیخوپورہ کے افسروں و اہلکاروں کیخلاف مبینہ طور پر 5 ارب مالیت کے بوگس چیکس اجراء کی تحقیقات جاری ہیں۔ڈی جی نیب لاہور نے کہاکہ پلی بارگین کے تحت تاحال 2 ارب کی ریکوری ممکن بنائی گئی جسکی پہلی قسط قومی خزانہ کی نظر کردی گئی ہے ۔ڈی سی آفس لاہور میں کرپشن کیسز میں ضبط شدہ قیمتی جائیدادوں کا نیلام عام کیا جا رہا ہے ۔