فرانس :پاکستانی سفارتخانے کے سابق اکاؤنٹس افسر کو نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم

فرانس :پاکستانی سفارتخانے  کے سابق اکاؤنٹس افسر کو  نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں فرانس میں تعینات پاکستانی ایمبیسی کے سابق اکاؤنٹس افسر کے پاسپورٹ کی ضبطی پر عدالت نے نادرا کو نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

 جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے  درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف  اختیار کیا کہ وہ فرانس میں پاکستانی سفارتخانے میں آڈٹ اور اکاؤنٹس افسر کے طور پر تعینات تھا، لیکن اتھارٹی کے غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار پر اسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود پاسپورٹ واپس نہ کیا جانا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے اور وفاقی سیکرٹری دفاع کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں