ایک لاکھ 63ہزار 200غیرقانونی موبائل سمز بلاک

ایک لاکھ 63ہزار 200غیرقانونی موبائل سمز بلاک

اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی اے نے 1 لاکھ 63 ہزار 200 غیر قانونی موبائل سمز بلاک کر دیں جبکہ64 لاکھ 30 ہزار غیر فعال سمز مستقل طور پر بند کی گئیں ۔

 دستاویز  میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے فوت شدگان کے شناختی کارڈ پر چلنے والی 29 لاکھ 89 ہزار 925 سمز، نئے اضلاع میں غیر متعلقہ خواتین کے نام پر رجسٹرڈ 1 لاکھ 71 سمز اور منسوخ ہونیوالے شناختی کارڈز پر 69 ہزار 246 سمز بلاک کی گئی ہیں۔پی ٹی اے دستاویز میں کہا گیا کہ 3 لاکھ 60 ہزار زائد المیعاد شناختی کارڈز پر 7 لاکھ 83 ہزار سمز بلاک ہوئیں۔پی ٹی اے نے جعلی سمز کے خلاف سخت نگرانی اور کارروائی تیز کر دی اور ملک بھر میں 62 چھاپوں میں غیرقانونی سم کی فروخت میں ملوث 72 افراد کو گرفتار کیا گیا،چھاپوں میں193غیرقانونی بائیومیٹرک ڈیوائسز اور 11 ہزار 470 سمز برآمد ہوئیں جبکہ جعلی بائیومیٹرک ڈیٹا کے 2 لاکھ 96 ہزار سے زائد ڈیجیٹل فنگرپرنٹس ضبط کئے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں