قصور:ڈکیتی مزاحمت پر د کاندار قتل ، 2 افرادزخمی

 قصور:ڈکیتی مزاحمت پر  د کاندار قتل ، 2 افرادزخمی

قصور(نمائندہ دنیا)ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص قتل جبکہ دوکوزخمی کردیاگیا۔بتایاگیاہے کہ قصور کے نواح ولی ہسپتال کے نزدیک دن دیہاڑے دوملزم فیض احمدکی فروٹ چاٹ کی دکان میں گھسے اور نقدی چھین لی۔۔۔

اس دوران ایک گاہک عامرنے مزاحمت کی توملزموں نے فائرنگ کردی جس سے گاہک عامر،دکاندارفیض احمد اوردکان کاملازم فیض علی زخمی گئے جبکہ دکاندار فیض احمدڈسٹرکٹ ہسپتال میں دم توڑگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں