اسلام آباد ہائیکورٹ:رواں ہفتے 11سنگل، 6ڈویژن بینچ دستیاب

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں رواں ہفتے 6ڈویژن اور11 سنگل بینچ دستیاب ہوں گے ، جسٹس بابر ستار چھٹیوں کے بعد واپس آگئے۔
ججز ڈیوٹی روسٹرکے مطابق سینئر پیونی جج جسٹس محسن اخترکیانی آئندہ ہفتے بھی کسی ڈویژن بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔ پہلا ڈویژن بینچ قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر اور جسٹس محمد آصف، دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز،تیسرا ڈویژن بینچ جسٹس بابرستار اور جسٹس سرداراعجازاسحاق خان پر مشتمل ہوگا،جسٹس بابر ستار کی سربراہی میں تیسرا ڈویژن بینچ صرف 23 سے 25 جون تک دستیاب ہوگا، روسٹرکے مطابق چوتھے ڈویژن بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس، پانچویں ڈویژن بینچ میں جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان ، خصوصی ڈویژن بینچ میں جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس شامل ہوں گے۔