امریکا کو اڈے دینے کی خبریں پراپیگنڈا:پیپلزپارٹی

امریکا کو اڈے دینے کی  خبریں پراپیگنڈا:پیپلزپارٹی

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹ کی فیکٹری کا ایک اور پراپیگنڈہ بے نقاب کر دیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق شیری رحمن نے کہا بھارتی ویب سائٹ ‘‘دی ڈیلی گارڈین’’نے برطانوی اخبار ‘‘دی گارڈین’’کے نام پر جھوٹی خبر پھیلائی۔ جعلی خبروں کے مطابق ٹرمپ نے پاکستان کو امریکی دفاعی معاہدہ کے بدلے فوجی اڈے دینے کا کہا۔ دی ڈیلی گارڈین بھارتی ITV نیٹ ورک کی ویب سائٹ ہے جس کا برطانیہ کے اخبار سے کوئی تعلق نہیں۔ شیری رحمان نے کہا جعلی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اڈے دینے پر امریکا سے جنگی طیارے اور مالی امداد ملے گی، بھارت جعلی دعوؤں سے خطے میں بدامنی پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں