لائف سکلزایجوکیشن، وفاقی وصوبائی سیکرٹریز سپریم کورٹ طلب

لائف سکلزایجوکیشن، وفاقی وصوبائی سیکرٹریز سپریم کورٹ طلب

اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)سپریم کورٹ نے سکولوں میں لائف سکلز ایجوکیشن کیلئے دائر درخواست پروفاقی و صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن طلب کرلئے، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا تمام سیکرٹری یہاں ہوں گے تو ایک مشترکہ لائحہ عمل بن سکے گا۔۔۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا اسلام آباد کے سکولوں کے بچوں کو لائف ایجوکیشن کی تربیت دی جارہی ہے ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا تمام صوبوں کو وفاق کے ساتھ ملکر اس پر حکمت عملی اپنانی ہوگی ،عدالت نے خیبرپختونخوا کی جانب سے نمائندگی نہ ہونے پر برہمی کااظہار کیا،جسٹس مسرت ہلالی نے کہا خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ مسئلہ ہے اوروہ موجود ہی نہیں،عدالت نے تمام صوبوں کے جوابات کی کاپیاں درخواستگزار کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی تعیناتیوں سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کیا اسلامک یونیورسٹیز میں ریکٹر اور صدر کا تقرر ہوگیا ہے ؟وکیل نے بتایاریکڑ کی باقاعدہ تقرری ابھی تک نہیں ہوسکی،جسٹس حسن اظہر رضوی نے پوچھا کیا یہ وہی ریکڑ ہیں جنہیں ویل چیر پر سپریم کورٹ لایا گیا ؟۔ سابق لیگل ایڈوائزر اسلامک یونیورسٹی ریحان الدین گولڑہ نے کہا سپریم کورٹ نے میرے خلاف ذاتی آبزرویشن دی، جس پرمجھے یونیورسٹی نے عہدے سے ہٹا دیا، یونیورسٹی فیصلے پر نظر ثانی واپس لینا چاہتی ہے ،جسٹس محمدعلی مظہر نے کہا اگر درخواست واپس لینا ہے تو باقاعدہ درخواست دائر کریں، عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں