ایران بارڈر پر خوراک کا انتظام کرلیا

ایران بارڈر پر خوراک کا انتظام کرلیا

جیکب آباد(آئی این پی)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگرد بلوچستان کے نوجوانوں کو خودکش بنارہے ہیں جبکہ ہم ان کے لیے آکسفورڈ اور ہارورڈ یونیورسٹیز کے دروازے کھول رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں رکن قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی میں چیف وہیپ میر اعجاز حسین جکھرانی سے والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے پوری قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے، بلوچستان کا بارڈر ایریا ایران سے ملتا ہے ہم نے وہاں خوراک سمیت دیگر تمام انتظامات کا پلان بنالیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں