شہر میں10وارداتیں،لاکھوں روپے ،سامان لوٹ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی10وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
بادامی باغ میں بشارت سے 1لاکھ20ہزار و موبائل ،شادمان میں اصغر سے 1لاکھ 10ہزار وموبائل ،ہنجروال میں رضا سے1لاکھ روپے وموبائل ،باغبانپورہ میں ساجد سے1لاکھ روپے و موبائل، مزنگ میں گوہر سے1لاکھ روپے ، موبائل ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔گرین ٹائون ،مصری شاہ سے گاڑیاں ، ہڈیارہ ،راوی روڈ اور ملت پارک سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔