63 ایڈیشنل سیشن ججوں کے تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری
لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 63 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر د ئیے ، رجسٹرار ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تبدیل ہونے والوں میں لاہور سے ایڈیشنل سیشن جج ظہیر احمد، ایڈیشنل سیشن جج محمد سعید، ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم، ایڈیشنل سیشن تنویر احمد، ایڈیشنل سیشن جج افتخار حسین، ایڈیشنل سیشن جج عابد علی، ایڈیشنل سیشن جج محمد خالد خان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عائشہ خالد، ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد ،ایڈیشنل سیشن جج صائمہ حسین، ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل، ایڈیشنل سیشن محمد زبیر غوری شامل ہیں،گوجرانوالہ سے ایڈیشنل سیشن جج ظفر یب انور، ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم جبکہ بہاولپور سے ایڈیشنل سیشن جج غلام شبیر، منکیرہ سے ایڈیشنل سیشن جج اشفاق احمد، گجرات سے ایڈیشنل سیشن جج عرفان سعید، پنڈی بھٹیا ں سے ایڈیشنل سیشن جج محمد محسن، ایڈیشنل سیشن جج شہزاد، پتوکی سے ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود، لودھراں سے ایڈیشنل سیشن جج محمد آصف، میانوالی سے ایڈیشنل سیشن جج نور محمد بسمل، شجاع آباد سے ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر جتوئی، ایڈیشنل جج محمد صالحہ جاوید، ننکانہ صاحب سے ایڈیشنل سیشن جج ہما امبرین ،لیاقت پور سے ایڈیشنل سیشن جج محمد ایاز، صادق آباد سے ایڈیشنل سیشن جج اقتدار علی۔۔۔
راجن پور سے ایڈیشنل سیشن جج محمد اعظم جاوید، ساہیوال سے ایڈیشنل سیشن جج غزالہ یاسمین، وہاڑی سے ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھٹی، بوریوالا سے ایڈیشنل سیشن جج مرزا شاہد بیگ، چوک سرور شہید سے ایڈیشنل سیشن جج محمود حیات، خانیوال سے ایڈیشنل سیشن سردار حامد حسین، سرگودھا سے ایڈیشنل سیشن جج شہباز اقبال، خانپور سے ایڈیشنل جج شاہزیب ڈار، سیالکوٹ سے ایڈیشنل جج شہزاد مسعود، پتوکی سے ایڈیشنل سیشن جج سید ناصر علی بخاری، بہاولپور سے ایڈیشنل سیشن جج رانا عبدالحکیم، ملتان سے ایڈیشنل سیشن جج طارق بشیر، شیخوپور ہ سے ایڈیشنل سیشن جج محمد امجد خان، جھنگ سے ایڈیشنل سیشن جج مس عائشہ امتیاز علی شاہ، میانوالی سے ایڈیشنل سیشن جج شیخ تفسیر الرحمن، لودھراں سے ایڈیشنل سیشن جج محمد آصف ،عارفوالا سے ایڈیشنل جج شفیق عباس ،گجرات سے ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا خان، ساہیوال سے ایڈیشنل سیشن جج بشیر احمد، ایم بی دین سے ایڈیشنل سیشن جج مسٹر رحمن یعقوب عرفانی، خوشاب سے ایڈیشنل سیشن جج امتیاز حسین، جھنگ سے ایڈیشنل سیشن جج نوید اقبال، حافظ آباد سے ایڈیشن سیشن جج یاسر حنیف، شیخوپورہ سے محمد سفیر، ڈیرہ غازی خان سے ایڈیشنل سیشن جج نورین انجم، پپلاں سے ایڈیشنل سیشن جج محمد شیر عباس، بھلوال سے ایڈیشنل سیشن جج عرفان احمد شیخ، بورے والا سے ایڈیشنل سیشن جج محمد عاصم، بہاول نگر سے ایڈیشنل جشن جج سرفراز احمد، ملتان سے ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق لطیف، حافظ آباد سے ایڈیشنل سیشن جج امجد شوکت جاوید، راجن سے ایڈیشن سیشن جج محمد زبیر، جلال پور پیروالہ سے ایڈیشنل سیشن محمد فہد عارف شامل ہیں۔