ہائیکورٹ:گندم جلانے والے ملزم کی عبوری درخواست ضمانت خارج

ہائیکورٹ:گندم جلانے والے ملزم  کی عبوری درخواست ضمانت خارج

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق ندیم نے گندم کو آگ لگانے والے ملزم کی عبوری درخواست ضمانت خارج کردی،وکیل صفائی نے ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم کروانے کے لئے دلائل دئیے تھے۔

عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن قصور  کی ناقص کارکردگی پر اظہار تشویش کیااور ڈی پی او قصور سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اگر رقبہ کی ملکیت واضح نہیں توملزم کو قصور وار کیسے قرار دیا جاسکتا ہے ، ، آپ روز کہتے ہیں کہ ہم کیس بناتے ہیں اور عدالتیں بری کردیتی ہیں ، جس طرح یہ کیس بنایا گیا اس طرح تو عدالتیں بری ہی کریں گی ، ڈی پی او قصور نے جواب دیا جب فصل جلی اس وقت یہ ملزم موقع پر موجود تھا ،ملزم آگ لگانے کے الزام تک قصور وار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں