پولیس ،شاہ گینگ کے درمیان مقابلہ، مزیددو اشتہاری ہلاک

پولیس ،شاہ گینگ کے درمیان مقابلہ، مزیددو اشتہاری ہلاک

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی پولیس اور شاہ گینگ کے درمیان مقابلے میں مزید دو اشتہاری ہلاک ہو گئے ۔ سی سی ڈی کا دہشت کی علامت سمجھے جانے والے شاہ گینگ کیخلاف آپریشن جاری ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن لاہور نے اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر نشتر کالونی میں چھاپہ ماراتواشتہاریوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، اس  دوران ملزم ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے ، دیگر ساتھی فرار ہو گئے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک اشتہاریوں رحماد شاہ اور نعلین شاہ کا تعلق فیصل آباد کے شاہ گینگ سے تھا۔ملزم قتل، ڈاکوں، رہزنی ، بھتہ خوری و دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب اشتہاری تھے ۔شاہ گینگ کے 7 خطرناک اشتہاری گزشتہ 3دنوں میں پولیس مقابلوں میں ہلاک ہو چکے ہیں،سی سی ڈی کا پنجاب بھر میں مفرور اشتہاریوں کیخلاف آپریشن جاری ہے ۔دریں اثنا لاہورمیں چوری و ڈکیتی کی 13وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز ودیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ برکی میں ذوالفقار سے 1 لاکھ25ہزار و موبائل ،نواب ٹائون میں شہزاد سے 1لاکھ 20ہزار وموبائل ،نوانکوٹ میں عابد سے 1لاکھ 15ہزاروموبائل ،ٹاؤن شپ میں اسفند سے 1لاکھ روپے وموبائل ، لاری اڈا میں ارسلان سے 65ہزار وموبائل ،فیصل ٹاؤن میں عرفان سے 25 ہزار و موبائل،باٹا پور میں عارف سے 30 ہزار و موبائل،کاہنہ میں عاطف سے 36 ہزار وموبائل چھین لیا گیا۔ باغبانپورہ سے امتیاز ، کوٹ لکھپت سے شاہد کی گاڑیاں ،گلشن اقبال سے نواز ، بھاٹی گیٹ سے عمران اور ستوکتلہ سے طلحہ کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں