مجھے علیمہ خان نے پارٹی سے نکلوایا
اسلام آباد (آئی این پی) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں علیمہ خان نے پارٹی سے نکلوایا، وہ سمجھتی ہیں پارٹی ان کے دم پر چل رہی ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہوگی تو یقینا مشاورت درست ہوسکے گی، خط کے ذریعے اظہار کیا گیا پارٹی رہنماؤں اورقیادت پراعتماد کرنا ہوگا۔شیر افضل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اور دیگر رہنماؤں پر اعتماد کرنا چاہیے ، ہر چیز کیلئے اڈیالہ جانے کی ضرورت نہیں۔