عمران خان اور شاہ محمودکی عدم پیشی ،توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے احتجاج اور توڑپھوڑ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی عدم پیشی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش نہ کیاجاسکا، عدالت نے پیش ہونے والے ملزموں کی حاضری لگائی اور دونوں کیسز کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی۔جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس میں جیل ٹرائل کیلئے لکھے گئے خط کا جواب نہ آنے کے باعث سماعت بغیر کارروائی 16جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔